۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
حضرت جعفر طیار

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے 19 اگست 2024 کو حضرت جعفر ابن ابی طالب علیہما السلام کے سلسلے میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے منتظمین سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں ان کے خطاب کا متن جمعرات 7 نومبر 2024 کی صبح قم میں کانفرنس کے انعقاد کے مقام پر نشر کیا گيا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے 19 اگست 2024 کو حضرت جعفر ابن ابی طالب علیہما السلام کے سلسلے میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے منتظمین سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں ان کے خطاب کا متن جمعرات 7 نومبر 2024 کی صبح قم میں کانفرنس کے انعقاد کے مقام پر نشر کیا گيا۔

رہبر انقلاب نے اس ملاقات میں حضرت جعفر ابن ابی طالب کی نمایاں اور کم پہچانی گئي شخصیت کی زندگي کے مختلف پہلوؤں کو تاریخی، تبلیغی، سماجی اور عقیدتی دروس کا حامل بتایا اور کہا کہ کتاب جیسے جاوداں ثقافتی آثار کے ذریعے ان دروس کو اگلی نسلوں پر منتقل کرنا چاہیے۔

انھوں نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے نزدیک حضرت جعفر طیار کے خصوصی مقام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاریخ اسلام کی دیگر نمایاں شخصیات کے بارے میں علمی تحقیقات کیے جانے اور ثقافتی آثار تیار کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ریڈیو اور ٹی وی کے ادارے جیسے آرٹ اور کلچر کے اداروں کو تاریخ کی ان قابل فخر ہستیوں کی زندگي کے بارے میں فلمیں اور سیریل تیار کرنے چاہیے۔

اس ملاقات کے آغاز میں کانفرنس کے سربراہ حجت الاسلام رفیعی نے اس کانفرنس کے لیے کیے جانے والے علمی کاموں اور تحقیقی مقالوں کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی۔

المصطفیٰ یونیورسٹی کے چانسلر حجت الاسلام عباسی نے بھی اس یونیورسٹی کے علمی پروگراموں کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .